مظفرآباد:(ملت+اے پی پی) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف وزری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے پہلے رات 12 بجے سے صبح 4 بجے تک وقفے وقفے سے افتخار آباد سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ساڑھے 11 بجے ایل او سی پر نیزا پیر سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی بھارت کو بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 5 روز میں تیسری بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے، پہلے بھارتی فوج نے پونچھ بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کیا اور دو روز قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی۔ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا گیا اور ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کا کافی جانی و مالی نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاک فوج ہے، کوئی سرحد پار کر کے 5 کلو میٹر اندر آ جائے اور بچ کر دکھائے۔