راولپنڈی (ملت + اے پی پی) بھارت کی کنٹرول لائن پر بھمبر کے قریب تھوب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین فوجی شدید زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوج کے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔