اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں‘ بھارت کی جانب سے ہتھیاروں کی دوڑ پرپاکستان عالمی سطح پر آواز بلند کرے گا، بھارت کے سپرسانک انٹرسیپٹر میزائل کے تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا‘پاکستان اپنے دفاعی نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرے گا‘اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر بناتا رہے گا‘ بیلسٹک میزائل تجربے سے خطے کا توازن خراب ہو گا‘بھارت کو امریکہ کا تعاون حاصل ہے کیونکہ واشنگٹن کے خیال میں چین کا مقابلہ کرنے کے لیے انڈیا کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ وہ پیر کو بھارت کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد سرکاری ریڈیو سے بات چیت کر رہے تھے۔ ریڈیو پاکستان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کے انڈیا کے سپر سانک انٹرسیپٹر میزائل کے تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اب یقیناً پاکستان اپنے دفاعی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔انڈیا نے سپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جو کسی بھی آنے والے بیلسٹک میزائل کو راستے میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان کے مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کو امریکہ کا تعاون حاصل ہے کیونکہ واشنگٹن کے خیال میں چین کا مقابلہ کرنے کے لیے انڈیا کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ انڈیا کے ہتھیاروں میں ہونے والی اس پیش رفت پر پاکستان عالمی سطح پر آواز بلند کرے گا۔سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں۔ اور بھارت کی جانب سے ہتھیاروں کی دوڑ پرپاکستان آواز بلند کرے گا، بھارت کے سپرسانک انٹرسیپٹر میزائل کے تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گا۔