قومی دفاع

بی ایس ایف نے غلطی سے سرحد پار کرجانے والے پاکستانی شہری کو پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کرجانے والے پاکستانی شہری کو پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف نے فیروز پور سیکٹر میں نوروالا سرحدی چوکی پر غلطی سے سرحد پار کرکے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے 50سالہ پاکستانی شہری کو پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا۔بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز نے ان سے رابطہ کیا تھا جس پر پاکستانی شہری کوانسانی ہمدردی کے تحت حوالے کردیا۔