تاجکستان:(اے پی پی)آر می چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں تاجکستان کے ساتھ دفاعی شعبے اور افواج کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔آر می چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر تاجکستان پہنچے، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف جنرل راحیل شریف کی تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات بھی ہوئی۔آر می چیف جنرل راحیل شریف نے تاجک ملٹری انسٹی ٹیوٹ اور ملٹری ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔