اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان وزارت دفاعی پیداوار نے کہا ہے کہ ترکی بڑی تعداد میں پاکستان سے سپرمشاق طیارے خریدے گا،معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی‘ ترک کمپنی سے الخالد کلاس آگسٹا90 بی آبدوزوں کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ پہلے طے ہوچکا ہے‘ ترکی پاک بحریہ کے لئے تیل بردار جہاز تیار کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ترجمان وزارت دفاعی پیداوار نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی بڑی تعداد میں پاکستان سے سپر مشاق طیارے خریدے گا اور معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ ترکی پاک بحریہ کے لئے تیل بردار جہاز تیار کرے گا۔ پاک بحریہ کیلئے تیل بردار جہاز کی تیاری آئندہ ماہ اگست میں شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک سپر مشاق معاہدے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان معاہدے سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ ترک کمپنی سے الخالد کلاس آگسٹا9 بی آبدوزوں کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ پہلے طے ہوچکا ہے جس سے پاکستان کی دفاعی پیداواری صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔ (ن غ)