ترک:(ملت+اے پی پی) ترکی کی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکی کی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ہولوسی اکار نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف ترک صدر کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فوج کی سطح پر تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔