قومی دفاع

تمام چیلنجز کے باوجود پاکستانی قوم ابھرے گی: آرمی چیف

تمام چیلنجز کے باوجود پاکستانی قوم ابھرے گی: آرمی چیف

راولپنڈی: (ملت) آرمی چیف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ اس وقت کامیاب ہو گا جب یہ بلوچستان کو اس کے صحیح مقام پر لے جائے گا، آرمی بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی، خنجراب سے گوادر تک ہر پاکستانی ملک میں امن اور ترقی دیکھنا چاہتا ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ موٹر ریلی پاکستان کے امن اور استحکام کی جانب ایک قدم ہے۔

اک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ایل اوسی پر مجاہد فورس کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔

ترجمان پاک فوج کیجانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر میں فرسٹ کرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس کے اعزازی بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فوج کے حاضرسروس اورریٹائرڈ افسران نے شرکت کی، تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو اعزازی بیجز لگائے۔

تقریب کے دوران سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ایل اوسی پر مجاہد فورس کی قربانیاں لائق تحسین ہیں ،مجاہد فورس کی خدمات کے اعتراف کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔