کراچی:(اے پی پی) سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیاسی و عسکری تنظیموں کے بھرتی کردہ گھوسٹ ملازمین دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیاسی و عسکری تنظیموں کے بھرتی کردہ گھوسٹ ملازمین دہشت گردی میں ملوث ہیں، عوام سرکاری اداروں میں سیاسی،عسکری تنظیموں یا گھوسٹ ملازمین کی اطلاع دیں، یہ اطلاع واٹس ایپ نمبر 03162369996 اور rangers.madadgar@gmail.com پر بھی دی جاسکتی ہے۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سرکاری اداروں میں سیاسی جماعت یا عسکری تنظیم کے دفاتر نہیں ہونے چاہئیں، سرکاری ادارے یقینی بنائیں کہ سیاسی یا عسکری تنظیم کے دفاتربند کیے جائیں، بصورت دیگر تمام ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔