قومی دفاع

جارحیت کا بھرپور جواب دینےکی صلاحیت رکھتے ہیں: جنرل اشفاق ندیم

خیرپور ٹامیوالی: (ملت+آئی این پی )پاک فوج کے کمانڈر2کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے کہا ہے کہ جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مشقوں کا مقصد پاک فوج کی استعداد کار اور صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔بدھ کو پاک فوج کے کمانڈر2کور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے خیرپور ٹامیوالی میں پاک فضائیہ اور پاک آرمی کی مشترکہ مشقوں رعد البرق کی تقریب سے خطاب کررہے۔انہوں نے کہا کہ جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،رعد البرق مشقیں پاک فوج کی بے مثال صلاحیتوں کا مظہر ہے۔انہوں نے کہاکہ مشقوں کا مقصد پاک فوج کی استعداد کار اور صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔(خ م)