اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے کہا ہے کہ دشمن کی ہر نقل و حرکت پر نظر ہے‘ ملکی بحری سرحدوں کا دفاع مقدس فریضہ ہے‘ دنیا نے دیکھا بحریہ نے کس مستعدی سے بھارتی آبدوز کو مار بھگایا۔ وہ منگل کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جان دے دیں گے پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریاں انتہائی اطمیان بخش ہیں۔ بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔گوادر اور سی پیک کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ قوم کے تعاون سے ہر چیلنج کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ (ن غ)