قومی دفاع

جرمن آرمی پاک فوج کے تجربےسےفائدہ اٹھانا چاہتی ہے: باجوہ

لاہور: (آئی این پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے دورہ جرمنی کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جرمنی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔ جرمن آرمی دہشت گردی کے خلاف پاک آرمی کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمن آرمی چیف جلد ہی پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔