جلالپور جٹاں: جہلم فارمیشن کی بریگیڈ سطح کی مشقیں، کور کمانڈر راولپنڈی کا معائنہ
راولپنڈی: (ملت آن لائن)جلالپور جٹاں: جہلم فارمیشن کی بریگیڈ سطح کی مشقیں، کور کمانڈر راولپنڈی کا معائنہ، جہلم فارمیشن کی بریگیڈ سطح کی مشقیں جلال پور جٹاں میں جاری ہیں۔ مشقوں کا مقصد حالت جنگ میں فارمیشن کے مختلف شعبوں کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے: آئی ایس پی آر
کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے جلال پور جٹاں میں فوجی مشقوں کا معائنہ کیا ہے۔ انہوں نے مشقوں میں شریک پاک فوج کے جوانوں اورافسروں کی تیاری اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جہلم فارمیشن کی بریگیڈ سطح کی مشقیں جلال پور جٹاں میں جاری ہیں۔ مشقوں کا مقصد حالت جنگ میں فارمیشن کے مختلف شعبوں کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے ان مشقوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مشقوں میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں کی تیاری اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔