اسلام آباد: (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں ریزولوٹ سپورٹ مشن(آر ایس ایم اے)کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک افغان سرحد پر بارڈر منیجمنٹ میکنزم سمیت علاقائی سیکورٹی کے معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔