راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع و قومی سلامتی نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکمانستان کے وزیر دفاع و قومی سلامتی جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے تو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی دی ۔جس کے بعد انہوں نے جی ایچ کیو میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں ترکمانستان کے وزیر دفاع نے آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کی پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور‘علاقائی سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔