راولپنڈی: (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وزیرستان کادورہ کیا اور پورا دن فوجی جوانوں اور قبائلی عوام کے ساتھ گذارا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ۔پورا دن فوجی جوانوں اور قبائل کے ساتھ گذارا ۔جنرل راحیل شریف نے جاری آپریشن ‘ عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی اور بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیا ۔