اسلام آباد/ واشنگٹن (آئی این پی) حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنیوالے امریکی سینیٹر جان مکین نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل کی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش کردی اور کہاکہ جنرل راحیل شریف قابل فوجی سربراہ ہیں اور وہ خود جنرل راحیل شریف کے مداح ہیں۔جنرل راحیل شریف کی مدد سے پاک امریکہ تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں تاہم جنرل راحیل اور دیگر کو افغان پالیسی پرتحفظات ہیں ، اْنہوں نے واضح کہاکہ مدت ملازمت میں توسیع ملنی چاہیے ، وہ عسکری معاملات پر مکمل عبور رکھتے ہیں اور وہ خود راحیل شریف سے خاصے متاثر ہیں ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے 6ہزار فوجیوں کی شہادت کاسن کر دھچکالگا۔جان مکین کاکہناتھاکہ پاک افغان بات چیت میں پیش رفت ہوسکتی ہے