راولپنڈی(ملت + آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے سعودی رائل ایئر فورس کے سربرا ہ میجر جنرل صالح العتیبی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے سربراہ سعودی رائل ایئر فورس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ میجر جنرل صالح العتیبی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔