راولپنڈی: (ملت+آئی این پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات سے آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی،ملاقات میں دفاع اور سلامتی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے آذربائیجان کے سفیرنے ملاقات کی۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔۔۔۔(خ م)