راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات جوائنٹ چیفس آف سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔