راولپنڈی (ملت آن لائن + آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے سربراہ رائل آسٹریلین ایئرفورس ایئرمارشل جی این ڈیویزنے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی سمیت دو طرفہ تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزمیں سربراہ رائل آسٹریلین ایئرفورس نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اورعلاقائی سلامتی سمیت دو طرفہ تعاون کے امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ایئر مارشل جی این ڈیویزنے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کوتسلیم کیا اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا ۔