اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،سربراہ پا ک بحریہ ایڈمرل ذکا ء اللہ نے جنرل زبیر محمود حیات کا استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بدھ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔جنرل زبیر محمود حیات نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کی۔پاک بحریہ کے کردار اور بحرہند میں آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔(خ م)