اسلام آباد (ملت + آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے جرمن سفیر اینالیپل نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اینالیپل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ہے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمودحیات سے جرمن سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی۔ملاقات میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جرمن سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں خطے کے امن کیلئے ضروری ہیں۔۔۔۔(خ م)