راولپنڈی:(ملت آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور سلامتی کے امور زیرغور آئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں مالدیپ کے سفیر احمد اسلم نے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے۔ مہمان شخصیت نے خطے میں امن و سلامتی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔