آرمی چیف:(ملت+اے پی پی) جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے تین روزہ دورے میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی، آرمی چیف آج عمرے کی ادائیگی بھی کریں گے۔ آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسجد نبوی اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرحاضری دی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کیے، وہ آج عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ گزشتہ روز آرمی چیف کی سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حرمین شریفین کی سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی۔