قومی دفاع

جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:(آئی این پی) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کی جانے والی کارروائیاں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں بھاگ کر پناہ لینے والوں دہشت گردوں کے خلاف ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں بھاگ کر پناہ لینے والے دہشت گردوں کے خلاف جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کی جارہی ہیں کیونکہ آپریشن ضرب عضب کے باعث ملک بھر سے دہشت گرد بھاگ کر جنوبی پنجاب میں پہنچے جہاں انہوں نے رحیم یارخان کے کچے علاقے اور روجھان میں پناہ لے رکھی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پاک فوج کی مدد سے رینجرز، پولیس اور سی ٹی ڈی کررہے ہیں۔