قومی دفاع

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری

راولاکوٹ (ملت + آئی این پی) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری‘ پیر کو بھارتی افواج نے بلا اشتعال عباس پور اور کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کی ‘ پاک فوج کا منہ توڑ جواب دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں‘دو روز قبل لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری عتیق شہید ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سیلائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پیر کو بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولاکوٹ کے عباس پور اور کوٹلی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کی ہے پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔ دوسری جانب دو روز قبل لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری عتیق شہید ہوگیا