قومی دفاع

جنگی صلاحیتوں سے لیس پاک فوج روایتی جنگ کا جواب دینے کیلئے تیار ہے: راحیل شریف

راولپنڈی (ملت + آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج جنگی صلاحیتوں سے لیس اورکسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے تیار ہے،پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ مہارت رکھنے والی فوج ہے ،پاک فوج نے بہادری کے ورثے کوفخریہ اندازمیں قائم رکھا اور چیلنجز کا بخوبی مقابلہ کیا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر کہاکہ دہشت گردی کی جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔ پاک فوج جنگی صلاحیتوں سے لیس اورکسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاک فوج نے بہادری کے ورثے کوفخریہ اندازمیں قائم رکھا اور چینلجز کا بخوبی مقابلہ کیا۔پاک فوج روایتی جنگ کا جواب دینے کیلئے تیار ہے ،پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ مہارت رکھنے والی فوج ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ۔ آرمی چیف نے ایل او سی اور ورکنگ با?نڈری پرتعینات جوانوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی۔انہوں نے مادروطن کے دفاع کے لئے شہداء4 اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میجر شبیر شریف کی جائے شہادت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف جب سلیمانکی سیکٹر پہنچے تو کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق ،کمانڈر بہاولپور کورلیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال اورڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے انکا استقبال کیا۔