اسلام آباد(ملت آن لائن) جی ایچ کیو کی اسلام آباد منتقلی کے منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جی ایچ کیو کی تعمیر کے لیے مقیم رہائشیوں کو سیکٹر ایچ16 میں آباد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے منصوبے کا جامع پلان تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔سی ڈی اے نے جی ایچ کیو کے لیے 870 ایکٹر اراضی الاٹ کی تھی، جی ایچ کیو کے لیے یہ زمین سیکٹر ای 10 اور ڈی11میں الاٹ کی گئی تھی۔
سی ڈی اے کی جانب سے اراضی کی قیمت ادا کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا اور پی اے سی نے وفاقی حکومت سے نقصان پورا کرنےکی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے نے آرمی سے 870 ایکڑ زمین کے 703 ملین روپے وصول کئے۔ جی ایچ کیو کی اسلام آباد میں تعمیر کا منصوبہ 2005 میں روک دیا گیا تھا، سی ڈی اے نے آرمی کو 191 ملین روپے کی تاخیری رقم بھی معاف کردی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ رہائشیوں کی آباد کاری کے لیے 7ہزار پلاٹس درکار ہوں گے۔
متاثرہ رہائشیوں کی آباد کاری کے لیے آرمی4 اقساط میں 6 بلین روپے اداکرے گی، نئے جی ایچ کیو کی تعمیر کا ٹھیکا این ایل سی یا ایف ڈبلیو او کو دیے جانے کا امکان ہے۔