راولپنڈی (ملت + آئی این پی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حافظ سعید کی نظربندی پالیسی کے مطابق اور قومی مفاد میں ہے،قومی مفاد ہرچیز پرمقدم ہے۔منگل کو راولپنڈی میں قومی سلامتی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہحافظ سعید پر پابندی کے حوالے سے ریاستی اداروں نے فیصلہ کیاہے،حافظ سعید کی نظربندی پالیسی کے مطابق اور قومی مفاد میں ہے،قومی مفاد ہرچیز پرمقدم ہے،ہرادارے،ہرفرد نے اپنااپناکام کیاہے،ملک ترقی کرے گا تو باقی سب چیزیں بعد میں آتی ہیں۔