اسلام آباد/نئی دہلی (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے‘ نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال انہیں خود ارادیت سے نہیں ہٹا سکتا‘ شہریوں کیخلاف طاقت کا غیر قانونی استعمال افسوسناک ہے۔ بدھ کو کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف وزیراعظم نواز شریف نے مذمتی بیان کو بھارتی میڈیا نے نمایاں کوریج دی اور کشمیریوں کی شہادت پر وزیراعظم نواز شریف کے بیان کو شہ سرخیوں میں جگہ دی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں برہان وانی اور دوسرے کشمیریوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیراعظم نے بھارتی فوج کیجانب سے شہریوں کے قتل پر شدید اظہار تشویش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال انہیں حق خود ارادیت سے نہیں ہٹا سکتا اور وزیراعظم نواز شریف نے شہریوں کیخلاف طاقت کے غیر قانونی استعمال کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے۔ (ن غ)