قومی دفاع

حکومت بحریہ کی دفاعی تمام ضروریات پوری کرےگی‘وزیراعظم

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی بحری حدود کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بحریہ کی دفاعی تیاریوں کیلئے تمام ضروریات پوری کرے گی۔ پیر کووزیراعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور اور تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی بحری حدود کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بحریہ کی دفاعی تیاریوں کیلئے تمام ضروریات پوری کرے گی۔(اح)