نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ جیوترادتیہ سندھیا نے مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار پٹھان کوٹ حملے جیسے حساس معاملے کی تحقیقات کے لئے پاکستان کی مشترکہ تفتیشی ٹیم کو ملک میں آنے کی اجازت دی جس میں آئی ایس آئی کا ایک اہلکار بھی شامل تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر جیوترادتیہ سندھیا کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ حکومت اپنے انتخابی وعدوں اور ملک کے مسائل سے بری طرح گھر چکی ہے۔ حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار پٹھان کوٹ فضائیہ اڈے پر حملہ جیسے حساس معاملے کی تحقیقات کے لئے پاکستان کی مشترکہ تفتیشی ٹیم کو ملک میں آنے کی اجازت دے دی جس میں آئی ایس آئی کا ایک اہلکار بھی شامل تھا۔