قومی دفاع

خطےکاامن مسئلہ کشمیرکےحل سےمشروط ہے،عبدالباسط

نئی دلی:(اے پی پی) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پُرامن جنوبی ایشیا کے لئے پاکستان اور بھارت کو مل کر کام کرنا ہو گا جب کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت موجود تنازعات کے حل سے مشروط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہی دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی ہے اور بھارت کے لئے بھی ہماری پالیسی یہی ہے جب کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔