خواتین کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی(ملت آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خواتین کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، مسلح افواج میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین پر فخر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹوئیٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں خواتین بالخصوص شہداء کے خاندان کی خواتین پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، پاکستان کی عظیم خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی نغمہ جاری کر دیا
راولپنڈی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ’’وقت بدل چکا، دور اک نیا ہے، نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے، آنے والے کل میں، ہر پل ہر کنول میں، مجھے آگے ہی پائے گی‘‘ خصوصی نغمہ جاری کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو آئی ایس پی آر کے تیار کردہ خصوصی نغمے کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا تیار کردہ ملی نغمہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز پر دن بھر مختلف اوقات میں نشر ہوتا رہا۔