واشنگٹن( آن لائن ) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ ایک خودمختار بلوچستان کے مطالبے کا حامی نہیں ہے کیونکہ وہ پاکستان کے اتحاد اور اس کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے پالیسی بیان کے مطابق ‘امریکی حکومت پاکستان کے اتحاد اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتی ہے اور ہم خودمختار بلوچستان کی حمایت نہیں کرتے’۔اس معاملے پر امریکی پوزیشن کی وضاحت کرتے ہوئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا، ‘ہم نے پاکستان میں موجود تمام فریقین سے مسلسل اپیل کی ہے کہ وہ ایک پر امن اور درست سیاسی عمل کے ذریعے اختلافات کا خاتمے کریں’۔واضح رہے کہ یہ بیان واشنگٹن میں کارنیگی اینڈوومنٹ اور کیپٹل ہال میں منعقد ہونے والے بلوچ قوم پرستوں کے 2 سیمیناروں کے بعد جاری کیا گیا، جس میں امریکی انتظامیہ اور قانون سازوں سے بلوچوں کی جدوجہد کی حمایت کرنے پر زور دیا گیا تھا۔اپنی تقاریر میں بلوچ سرگرم کارکنان نے ‘گمشدگیوں، تشدد اور سیاسی دباؤ سمیت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں’ کی نشاندہی کی جو مبینہ طور پر پاکستانی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں کی جارہی ہیں۔ ۔#/s#