اسلام آباد:(آئی این پی) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ،وادی تیرہ میں سیکورٹی فورسز کی جیٹ طیاروں کی بمباری میں10 دہشتگرد مارے گئے جبکہ چار ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ،وادی تیرہ میں سیکورٹی فورسز کی جیٹ طیاروں کی بمباری میں10 دہشتگرد مارے گئے جبکہ چار ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔یادرہے کہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں اب تک سینکڑوں دہشت گرد اہم کمانڈروں سمیت مارجاچکے ہیں ۔