قومی دفاع

خیبرایجنسی؛راجگل وادی میں فورسزکی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک

خیبرایجنسی: (اے پی پی) خیبرایجنسی کی راجگل وادی میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، 6 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ خیبر ایجنسی کی راجگل وادی میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، بمباری میں9دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،ان کے 6ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ پاک افغان سرحد کے قریب واقع راجگل وادی سے میں فورسز نے چند روز قبل آپریشن کا آغاز کیا تھا، دہشتگردوں کے فرار کو ناکام بنانے کے لئے دروں کی ناکہ بندی بھی جاری ہے۔