قومی دفاع

خیبرایجنسی:سیکورٹی فورسزکی فضائی اورزمینی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

خیبرایجنسی: (آئی این پی) پاک فوج نے خیبر ایجنسی اور ہنگو میں ملک دشمنوں پر کاری وار کرتے ہوئے 6 دہشت گردو کو ہلاک جبکہ 10 کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقوں سترکلے، نارے ناو اور راجگال میں زمینی اور فضائی کارروائی کی گئی جس میں دہشتگردوں کے 2 خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ آپریشن میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔ ہنگو کے علاقے ٹل میں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود سمیت دھر لیا۔