قومی دفاع

خیبرایجنسی: سکیورٹی فورسزکی کارروائی: 11 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: (اے پی پی) آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب بابر کچکول، نارے ناو، طور سپر اور راجگال کے علاقوں میں زمینی و فضائی آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز کے اس کامیاب آپریشن کے دوران 11 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 8 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔