خیبر ایجنسی: راجگال چیک پوسٹ پر افغانستان سے فائرنگ، پاک فوج کا افسر شہید
راولپنڈی(ملت آن لائن)راجگال میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرایجنسی میں راجگال کے علاقے میں قائم چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی عمر 22 سال تھی جب کہ راجگال میں جس پوسٹ پر فائرنگ کی گئی اسے حال ہی میں قائم کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے حال ہی میں خیبرایجنسی کے علاقے راجگال میں آپریشن خیبر فور مکمل کیا ہے۔