قومی دفاع

خیبر ایجنسی: سکیورٹی فورسز کی فضائی بمباری: متعدد دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی: (مانیٹرنگ ڈیسک ) سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقوں میں فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس دوران دہشت گردوں کے 5ٹھکانے تباہ کیے گئے ۔ سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقوں میں فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ فضائی کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی کے دوران راجگل ، ستارکلے اور خیر بہ کے علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا