دتہ خیل:(اے پی پی)دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 15 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق جیٹ طیاروں نے اطلاعات ملنے پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 15 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا گیا ، طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دہشتگردوں کے 8 ٹھکانوں کا بھی مکمل صفایا کر دیا گیا ۔