کراچی: (ملت+اے پی پی) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، نیوی کی سالانہ فلیٹ ایفیشنسی کمپیٹیشن پریڈ اور ایوارڈز کی تقریب پی این ڈاک یارڈ میں ہوئی۔ مہمان خصوصی چیف آف نیول سٹاف ایڈمِرل محمد ذکاء اللہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پلیٹ فارمز کو ایفیشنسی شیلڈ سے نوازا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف کا کہنا تھا کہ جدید جنگی اسلحے، تربیت اور انتھک محنت سے دشمن پر سبقت حاصل کی جا سکتی ہے۔