قومی دفاع

دشمن بہت کمزور اور بزدل ہے مگر ہم ضرور پہنچیں گے

کوئٹہ(آئی این پی)کمانڈسدرن لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کوئٹہ میں دھماکے کے بعد سول اہسپتال کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی ہے،دشمن بہت کمزور اور بزدل ہے مگر ہم دشمن تک ضرور پہنچیں گے۔پیر کو کمانڈسدرن لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کوئٹہ میں دھماکے کے بعد سول اہسپتال کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی ۔انہوں نے کہا کہ دشمن بہت ہی کمزور اور بزدل اور کمزورہے مگر انشاء اللہ ہم دشمن تک ضرور پہنچیں گے،نامساعد حالات میں اسپتال عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں۔(خ م)