راولپنڈی(ملت + آئی این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دشمن جان لئے ہم مغربی سرحد کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، دشمن کو سٹریٹیجک غلطی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،مشکل وقت کے باوجود ہماری صلاحیتوں کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے،مشکل صورتحال کے باوجود ہمارے عزم کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جا رہا ہے،فوجی مشق سے حربی تیاریوں سے متعلق ہمارا اعتماد بڑھاہے۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے رات کھاریاں کے قریب فیلڈ ایریا میں گزاری۔ فوجی مشقوں کے جائزے کے بعد جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں، دشمن کو اسٹرٹیجک غلطی کا بھرپور جواب دیا جائے گا ،مشکل صورتحال کے باوجود ہمارے عزم کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جا رہا ہے ، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دنے کے لیے تیار ہیں۔انھوں نے کہاکہ فوجی مشقوں نے مطلوبہ ہداف حاصل کر لیے دشمن جان لئے ہم بلخصوص مغربی سرحد کی حفاظت کے لیے تیار ہیں ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہماری خودانحصاری میں اضافہ ہوامشکل صورتحال کے باوجود ہمارے عزم کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جا رہا ہے ۔