قومی دفاع

دشمن کی گولیاں ختم ہوجائیں گی، جوانوں کی چھاتیاں نہیں، آرمی چیف

دشمن کی گولیاں ختم ہو جائیں گی، جوانوں کی چھاتیاں نہیں، آرمی چیف
راولپنڈی(ملت آن لائن)پاک فوج نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہونیوالے خصوصی پروگرام کا پروموجاری کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم دفاع کی مرکزی تقریب آج رات 8 بجے شروع ہوگی جو براہ راست نشرکی جائیگی۔

پرومومیں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کے کے لہوگرمادینے والے بیان کا کچھ حصہ بھی شامل ہے جس میں آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن جومشرق یامغرب میں ہیں وہ میری یہ بات جان لیں کہ ان کے بارود اور گولیاں ختم ہو جائیں گی لیکن ہمارے جوانوں کی چھاتیاں ختم نہیں ہوں گی۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج تمام ریاستی اداروں کی معاونت جاری رکھے گی۔
سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم پورے عزم اور حوصلے سے فرائض کی بجا آوری جاری رکھیں گے جب کہ دور دراز اور مختلف علاقوں میں فرائض کی انجام دہی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی اور ترقی انتہائی اہم امورہیں اور بلوچستان کی ترقی کے تمام منصوبے انشاء اللہ جلد مکمل ہوں گے جب کہ پاک فوج بلوچستان میں سیکیورٹی اور ترقی کیلئے ریاستی اداروں کی مکمل مدد کرے گی۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم پورے عزم اور حوصلے سے فرائض کی بجا آوری جاری رکھیں گے جب کہ دور دراز اور مختلف علاقوں میں فرائض کی انجام دہی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

آرمی چیف نے 17 جولائی کو حیات آباد میں شہید ہونے والے میجر جمال شیران کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی جب کہ گوادر اور تربت میں مقامی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔