اسلام آباد/ہندواڑہ (آئی این پی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ہندواڑہ میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب نوجوان لڑکی سے زیادتی اورحراست میں رکھنے پر پاکستان کی جانب سے تشویش کا اظہار۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیری خواتین کی حالت زار پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہندواڑہ میں نوجوان لڑکی نے پریس کانفرنس میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے بہیمانہ مظالم کو بے نقاب کردیا ہے، جبکہ نوجوان لڑکی کو زیادتی کے بعد ستائیس دن تک زبردستی سیکورٹی فورسز نے حراست میں رکھا اور مرضی کا بیان لینے کے لئے پولیس نے نوجوان لڑکی سے سادہ کاغذات پر دستخط کروائے۔