کراچی (ملت + آئی این پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ تجارت کے فروغ کیلئے دنیا کی نظریں سمندری راستو ں کی سیکیورٹی پر مرکوز ہیں ‘ سمندری راستوں کو محفوظ بنا کر معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے ‘ سی پیک اور گوادر پورٹ کی حفاظت کیلئے خصوصی فورس تشکیل دی گئی ہے ‘ پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی اور اس سے آگاہی کیلئے پر عزم ہے۔ ‘ ہفتہ کو 7ویں بین الاقوامی 3 ر وزہ میری ٹائم کانفرنس کی افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ توقع ہے کہ کانفرنس بامقصد اور نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔ کانفرنس میں میری ٹائم کو درپیش مسائل پر بات کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ کیلئے دنیا کی نظریں سمندری راستوں کی سیکیورٹی پر مرکوز ہیں۔ سمندری راستوں کو محفوظ بنا کر معیشت کو محفوظ نایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمندری حدود کی حفاظت کیلئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ سی پیک اور گوادر پورٹ کی حفاظت کیلئے خصوصی فورس تشکیل دی گئی ہے۔ پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی اور اس سے آگاہی کیلئے پر عزم ہے۔ سیمینار اور کانفرنسز آگاہی کیلئے اہم کردار ادا کر تی ہے۔ نیول چیف نے کہا کہ کانفرنس عالمی سطح پر رابطوں کے فروغ کا ذریعہ ہو گی۔