لاہور:(آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب حکومت کو شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر بزدلی کا مظاہرہ کیا‘ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ وہ پیر کو یہاں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ اور سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کو سانحہ گلشن اقبال پارک پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ (ن غ)